پاکستان ،زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے اہم فیصلے

پاکستان ،زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریزمیں میچ آفیشلز پاکستانی ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کرکٹ سیریز میں پی سی بی میچ آفیشلز کی تقرری کرے گا۔ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں میچ آفیشلز پاکستان کے ہی ہوں گے۔آئی سی سی کے کویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق میزبان ملک میچ آفیشلز کی تقرری کرے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز تیس اکتوبر یکم اور تین نومبر کو ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریزکے میچز 7 , 8 اور 10 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلی جائیں گے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی ،مہمان ٹیم اپنا پہلا کوویڈ19 ٹیسٹ ہرارے سے کرواکر آئے گی،اسلام آباد آمد پر ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز بند دروازوں میں کھیلی جائے گی، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیںشنل ذاکر خان نے زمبابوے کی پاکستان آمد کے حوالے سے کہا کہ پاکستان دنیا کے افق پر ایک پرامن، اور محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص قائم کرنے میں کامیاب ہوگیاہے، ورلڈ سپر لیگ کی وجہ سے یہ سیریز ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer