ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ2 کیس: احتساب عدالت کے جج نے سماعت منسوخ کردی

Toshakhana Two Case, City42, Accountability Court, Imran Khan, Bushra bibi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق وزیراعظم عمران خان اور  ان کی بیوی بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ میں جمع کروائے بغیر ہی قیمتی زیورات کو من چاہی قیمت پر گھر لے جانے کے مقدمہ توشہ خانہ 2  کیس کی کل 29  اکتوبر کو ہونا تھی لیکن آج رات یہ حکمنامہ جاری ہوا ہے کہ کیس کی سماعت کل نہیں ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج نے سماعت منسوخ کردی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل 29 اکتوبر کو  اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔
سماعت منسوخ ہونے کی اطلاع  بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو  پہنچا دی گئی ہے۔  
توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔

یہ اس مقدمہ کی غالباً آخری سماعت ہو گی جس میں استغاثہ کے وکیل اپنے حتمی دلائل دیں گے۔ اس سے پہلے استغاثہ نے اپنے تمام گواہ پیش کئے، ملزموں کے وکیلوں نے اپنے دلائل  پیش کئے، گواہوں پر اطراف کے وکیلوں نے جرحیں کیں، اس کے بعد گزشتہ دو سماعتوں میں دونوں ملزموں کے  ضابطہ فوجداری کی سیکشن 342 کے  آخری حتمی بیان ہوئے اور ان کے وکیلوں نے اپنی حتمی دلائل پیش کئے۔ صفائی کےو کلا کی حد تک یہ کیس مکمل ہو چکا ہے۔ اب آخری سماعت میں استغاثہ کے وکیل اپنا کیس سمیتین گے اور اب تک کی عدالتی کارروائی کی روشنی مین اپنی حتمی دلائل دیں گے، یہ دلائل مکمل ہونے کا اعلان ہوتے ہی جج سماعت مکمل ہونے کا اعلان کرین گے اور فیصلہ سنائیں گے یا پھر فیصلہ لکھنے کی غرض سے "فیصلہ محفوظ" کرنے کا اعلان کر دیں گے۔