مشہور اداکارہ کا رومانوی ڈانس ، ویڈیو وائرل

مشہور اداکارہ کا رومانوی ڈانس ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان کا اپنے قریبی دوست راکی جیسوال کے ساتھ انسٹا گرام پر پوسٹ کیا گیا ایک رومانوی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارت میں چھوٹے پردے کی بڑی ہیروئین کے طور پر جانی جانے والی حنا خان نے 2009 میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا اور ڈراموں میں جاندار اداکاری کی بدولت کافی نام بنایا۔حنا خان ٹی وی اسکرین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور ان کی پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو ان کے مداح باقاعدگی سے دیکھ کر اُن پر اپنے تبصرے بھی کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by HK (@realhinakhan)

اس بار حنا خان نے انسٹا گرام پر اپنے خاص دوست راکی جیسوال کے ساتھ بنایا گیا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے پس منظر میں چلنے والے ایک رومانوی گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے لکھا، ’یہ ہیروس کی دنیا ہے، ہماری اپنی دنیا، جہاں کوئی گھمنڈ نہیں، کوئی منفی چیز نہیں، کوئی نفرت نہیں، صرف پیار ہے، راکی کے ساتھ خالص صبح کا نظارہ‘۔

واضح رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کی پہلی ملاقات 2014 میں ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں اس شو میں حنا لیڈ رول میں تھیں تو راکی اس شو میں سپر وائزنگ پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ حنا خان کو بگ باس کے سیزن 11 میں راکی نے پرپوز بھی کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer