مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو بڑی دعوت دیدی

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو بڑی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے دوگھنٹے کی طویل ملاقات،آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے دو گھنٹے ملاقات کی، اس طویل ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔  مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس( اے پی سی)میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر اکرم خان درانی، مفتی ابرار احمد اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کو اے پی سی کے حوالے سے کوئی اصولی اختلاف نہیں، اے پی سی کا ایجنڈا واضح ہونا چاہیئے۔ کل شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer