ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشی ہے کہ گیم میں بائونس بیک کیا اور فائنل میں پہنچے؛ کپتان سری لنکن ٹیم

خوشی ہے کہ گیم میں بائونس بیک کیا اور فائنل میں پہنچے؛ کپتان سری لنکن ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سری لنکن ٹیم کے کپتان داس شناکا نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہم جس صورتحال میں تھے ،اس میں باؤنس بیک کیا، ٹی ٹونٹی کی جب بات ہو تو ہم جانتے ہیں یہ مومینٹم گیم ہے۔

 ایونٹ ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داس شناکا نے کہا کہ پہلی دو گیمز میں ہمارا وہ مومینٹم نہیں بن سکا، پوری سری لنکن ٹیم کی محنت کی بدولت ڈریسنگ روم کا ماحول تبدیل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کوچز سے ہماری ڈسکشن ہوئی، ہم زمبابوے کے ساتھ میچ میں پازیٹیو اٹیٹیوڈ کے ساتھ آئے،بہت خوشی ہے کہ ہم آخری دو گیمز جیتے اور فائنل میں پہنچے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بہت سے کوالٹی پلیئرز ہیں ، ان کی گیم اچھی ہےہم جانتے ہیں کہ سری لنکا نے کس طرح کنڈیشنر میں بہتر پرفارم کرنا ہے۔