ویب ڈیسک:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونی والی شادی میں ناخوشگوار واقعہ نے سب کو چونکا دیا، دولہا، دلہن سمیت کئی مہمان زخمی ہوگئے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیہ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنما زخمی ہو گئے۔
واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب بی جے پی کے رہنما شادی شدہ جوڑے کو آشرباد دینے کے لئے اسٹیج پر چڑھے، پہلے دلہے نے ایک، ایک کر کے آنے والے رہنماوں کے احتراماً قدموں کو چھوا۔
مگر جیسے ہی بی جے پی رہنما جوڑے کو دعائیں دینے کے لیے ایک ساتھ اسٹیج پر گئے، اسٹیج بوجھ برداشت نہ کر سکا اور اچانک دھڑام سے گر گیا، حادثے میں کئی رہنما نیچے گر کر زخمی ہوئے، خوش قسمتی سے کسی کی حالت تشویش ناک نہیں بتائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب مقامی بی جے پی کارکن ابھیشیک سنگھ انجینئر کے بھائی کی شادی کے سلسلے میں رکھی گئی تھی۔
حادثے کے بعد موجود افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو نکالا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، کئی لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں، اسٹیج گرنے سے تقریب میں کچھ دیر کے لیے ہلچل مچی تاہم شادی ہال انتظامیہ نے صورتِ حال سنبھال لی اور تقریب کو دوبارہ شروع کردیا۔