(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دھنداورسموگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ،قصورسمیت دیگر شہر شدید دھند اور سموگ کی زدمیں آسکتےہیں،فیصل آباد،ننکانہ،گوجرانوالہ،جھنگ ،ساہیوال،لیہ میں بھی دھند اور سموگ کا خدشہ ہے ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق کوٹ ادو،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان اورخان پور میں بھی دھند اور سموگ متوقع ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو انسداد سموگ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سموگ کےباعث سانس کےامراض اوردیگربیماریوں کاخدشہ ہوتا ہے،سموگ کے باعث بچے اور بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔