پی سی بی نے آسٹریلیا جانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی سترہ رکنی مینیجمنٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

PCB, Pakistan Cricket Board, Management team of the national cricket team, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کیلئے انواع و اقسام کے مینجروں سمیت 17 افراد ساتھ جائیں گے۔
ٹیم مینیجمنٹ میں ٹیم میجنر نوید اکرم چیمہ ، ڈائریکٹر ٹیم محمد حفیظ ۔ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک، ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ ، فاسٹ بولنگ کوچ عمرگل، سپن بولنگ کوچ  سعید اجمل، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، اسسٹنٹ ٹیم میجنر منصور رانا۔ اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ شاہد اسلم، سٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمین شامل ہیں۔
ْومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن ہوں گے، ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز،وڈیوگرافرعمار احسن ہوں گے۔

قومی  ٹیم  کے ساتھ فزیشن کی حیثیت سے ڈاکٹرسہیل سلیم  جا رہے ہیں۔ 
لیفٹننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ۔ٹیم سکیورٹی منیجر، رضا راشد کیچلو۔ ٹیم میڈیا منیجر  اور ملنگ علی  ٹیم میسیور کی خدمات انجام دیں گے۔
تین ٹیسٹ میچوں  کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات آسٹریلیا روانہ ہو گی۔

ٹیسٹ میچوں کا شیڈول
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18  دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔