تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

بدھ  کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق اسلام آباد میں    موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   بعد از دوپہر اور شام/رات   کو تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا

صوبہ کے بیشتر  بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم  چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مردان، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اوروزیرستان  میں آندھی/   تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ   بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔
پنجاب

صوبہ کے بالائی علاقوں  میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  بعد از دوپہراور شام/رات کومری ، گلیات، راولپنڈی،  اٹک، چکوال،   جہلم،  منڈی بہاؤالدین،  گجرات، گوجرانولہ،وزیرآباد،   سیالکوٹ،نارووال، لاہور ،حافظ آباد سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اورقصور میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر  ژالہ باری کا بھی  کا امکان ہے۔تاہم صبح کے اوقات میں اوکاڑہ،ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند اور  سموگ چھائے رہنے   کا امکان ہے۔
بلوچستان

محمکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ  شمالی  اضلاع میں  سرد رہے گا۔
سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک   رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر  اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور     گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکانہے،تاہم کشمیر میں  چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔