پاکستان اور یواے ای کے درمیان معاہدوں سے معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،محسن نقوی

پاکستان اور یواے ای کے درمیان معاہدوں سے معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی معاہدوں سے معیشت مضبوط ہوگی اور باہمی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے متحدہ عرب امارات سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان معاہدوں سے معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ سمجھوتوں پر عمل درآمد کے جلد مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ پاکستانی وفد کو متحدہ عرب امارات میں خصوصی پذیرائی ملی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی۔متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں آرمی چیف کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے معاہدوں سے باہمی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ متحدہ عرب امارات توانائی، پورٹ آپریشنز  پراجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکورٹی، بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری  سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی اوریو اے ای سے اقتصادی شراکت داری کےنئے دور کا آغاز ہوگا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ  دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔