اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ
کیپشن: PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی میں اختلافات پیدا ہو گئے، رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ کیا ہے، ہم کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں بنیں گے، ان کاکہناتھا کہ اپنے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے میٹنگ کروں گا،پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد استعفوں کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

 عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے بلوچستان کے ارکان اسمبلی میں اختلافات سامنے آگئے، رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کاعندیہ دیدیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر