ویب ڈیسک:این اے 133 کا معرکہ قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں کی عوامی مہم تیز ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے کارنر میٹنگز اور جلسے جلوس جاری ہیں۔
این اے 133 کےضمنی الیکشن میں چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری مبینہ طور پر حلف اٹھاتے ہوئے 2 ہزار روپے کے عوض اپنا ووٹ فروخت کررہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی میدان میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور پارٹی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگانا شروع کردیئے ہیں۔
مجھے تو لگتا ھے کہ لاھور NA 133 کا الیکشن ن لیگ کے لیے بہت آسان ھے پھر ن لیگ اتنی بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ھے
— ???????????????????????????? ???????????????? (@VirkAdvo) November 27, 2021
ن لیگ NA 133 میں ووٹرز کو پیسے دیکر اور قرآن پاک پر قسم لے کر ووٹ خرید رہی
ویڈیو حاضر ہیں@PTIofficial @BBhuttoZardari@MediaCellPPP@PPP_Org@p4pakipower @fawadchaudhry pic.twitter.com/OVsJOsYirj
پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دلوا رہی ہے۔ن لیگی کارکنوں کی ووٹ خریدنے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل آگیا۔
حسن مرتضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن این اے 133 کےضمنی الیکشن میں ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دلوا رہی ہے، ن لیگ چھانگا مانگا کی سیاست سے باز نہیں آ سکتی۔ پیپلزپارٹی این اے 133 ضمنی الیکشن میں نوٹ کا مقابلہ نظریے سے کرے گی، پیپلزپارٹی ووٹ کی خرید و فروخت پر یقین نہیں رکھتی۔
پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا ویڈیو بیان
— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) November 28, 2021
مسلم لیگ ن این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دلوا رہی ہے٬ حسن مرتضی
ن لیگ چھانگا مانگا کی سیاست سے باز نہیں آ سکتی٬ حسن مرتضی@S_HassanMurtaza pic.twitter.com/d1CieNmvz5
حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر اور ووٹ کو عزت صرف پیپلز پارٹی ہی دیتی ہے۔ این اے 133 میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت دیکھ کر مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔