میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینےوالے طلبا کیلئے نئی شرط

میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینےوالے طلبا کیلئے نئی شرط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) میڈیکل ٹیسٹ دینے والے لاکھوں امیدواروں کیلئے بڑا امتحان، کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹس پر امیدواروں کو کل ہونے والے نیشنل ایم ڈی کیٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی، پوزیٹو رپورٹس کے حامل امیدواروں کیلئے تیرہ دسمبر کو ٹیسٹ ہوگا۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت این ٹی ایس کی جانب سے لیے جانے والے ایم ڈی کیٹ میں طلباء کیلئے نئی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ امیدواروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔ امیدواروں کو کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ این ٹی ایس کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مثبت کورونا ٹیسٹ پر امیدواروں کیلئے 13 دسمبر کو دوبارہ امتحان منعقد ہوگا۔ آج رات تک کورونا کی مثبت رپورٹ اپ لوڈ کرنے والے طلباء ہی 13 دسمبر کو ٹیسٹ دے سکیں گے۔

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہونے پر امیدواروں کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ جن طلباء کے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہوگی ان کا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق پندرہ نومبر سے 29 نومبر کے درمیان جن امیدواروں کی کورونا رپورٹ مثبت ہوگی وہ ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے۔ کورونا ٹیسٹ کی شرط عائد ہونے سے لاکھوں امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب این ٹی ایس کی ویب سائیٹ ڈاؤن ہونے سے امیدواروں کو اپنی کورونا رپورٹ ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔امیدواروں نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے این ٹی ایس کی ویب سائٹ فنکشنل نہ ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ این ٹی ایس کی ویب سائٹ فنکشنل نہ ہونے سے امیدواروں کو رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer