میٹروبس بند،مسافر خوار ہوگئے

میٹروبس بند،مسافر خوار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میٹروبس ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی، بتی چوک کے قریب مسافروں کو میٹروبس سے اتار دیا گیا، شاہدرہ سے میٹروبس سروس بند، مسافر خوار ہو گئے۔

تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر راولپنڈی کے میٹرو بس ملازمین احتجاج پر ہیں،بس سروس معطل ہے،لاہور میں بھی میٹرو بس ملازمین نے گاڑیاں روک کر احتجاج شروع کردیا ہے، بتی چوک کے قریب مسافروں کو میٹروبس سے اتار دیا گیا، شاہدرہ سے میٹروبس سروس بند، مسافر خوار ہو گئے،مظاہر ین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔

ملازمین نےمیٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا ہے۔میٹرو بس کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔پولیس نے مظاہرین کو میٹرو بس ٹریک سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائی کریں گے اور جو بھی بس قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer