ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین دسمبر کو عالمی دن برائے خصوصی افراد منانے کا فیصلہ

تین دسمبر کو عالمی دن برائے خصوصی افراد منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈی جی اسپشل ایجوکیشن سید طاہر رضا ہمدانی کی زیر قیادت اجلاس ہوا، ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپشل ایجوکیشن گارڈن ٹاون میں منعقدہ اجلاس میں 3 دسمبر کو عالمی دن برائے خصوصی افراد منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 3 دسمبر کو منائے جانے والے عالمی دن برائے خصوصی افراد کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

عالمی دن کی مرکزی تقریب الحمر ہال ون میں صبح دس بجےمنعقد کی جائے گی، تقریب میں خصوصی بچے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کریں گے، اجلاس میں ڈی او شہزاد بھٹہ، ڈی او لاہور، ڈائریکڑ پلاننگ زاہد مجید، ڈائریکٹر اکیڈمک زلفی ریاست، رفیع اللہ، خولہ منہاس، جمیشد اقبال اور محمد یاسین نے شرکت کی۔

ڈی جی سید طاہر رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے:  https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Shazia Bashir

Content Writer