تحریک انصاف کی حکومت کا نیا یوٹرن

 تحریک انصاف کی حکومت کا نیا یوٹرن
کیپشن: City42 - PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) تحریک انصاف کی حکومت کا نیا یوٹرن ، حکومت کا صوابدیدی فنڈز استعمال نہ کرنے کا دعویٰ دعویٰ ہی رہا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا صوابدیدی فنڈ استعمال نہیں کریں گے، لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کے سپیشل سیکرٹری محمد آصف بلال لودھی کی جانب سے لکھے جانے والے خط نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سپیشل سیکرٹری محمد آصف بلال لودھی نے سیکرٹری خزانہ کو خط لکھا ہے کہ صوابدیدی فنڈز کے تحت ایوان وزیر اعلیٰ کو پانچ کروڑ روپے کی رقم جاری کی جائے۔

خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سیکرٹری خزانہ کو اس سے قبل بھی پانچ کروڑ کی رقم جاری کرنے کے لیے گیارہ اکتوبر کو خط لکھا گیا تھا لیکن رقم نہیں جاری کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کے استعمال کے متعلق محکمہ خزانہ کو آگاہ نہیں کیا گیا کہ یہ فنڈز خرچ کہاں ہوں گے۔

،

Sughra Afzal

Content Writer