ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، لاہور میں تیاریوں کا آغاز

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، لاہور میں تیاریوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لاہور میں شیڈول دو میچز کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق  نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے اطراف پارکس کو کور کرنے کا کام جاری ہے جبکہ اس مقصد کیلئے قناتیں بھی لگائی جا رہی ہیں سڑکوں پر اضافی لائٹس کی تنصیب کا کام بھی کل سے شروع کر دیا جائے گا تاکہ شائقین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے داخلی راستوں پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو اور چار جون کو لاہور میں دو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ شدید گرمی کے باعث تمام میچز شام ساڑھے چار بجے شروع کیے جائیں گے۔