ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینگرو کا شہری پر حملہ، پانی میں ڈبو کر مارنے کی کوشش

 کینگرو کا شہری پر حملہ، پانی میں ڈبو کر مارنے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں ایک کینگرو نے انسان پر حملہ کر دیا، مکے برسائے اور سیلابی پانی میں ڈبونے کی کوشش بھی کی۔

کینگرو نے سڑک پر موجود ایک شخص پر بری طرح حملہ کیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے بھی خود کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران کینگرو نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔

کینگرو نے متاثرہ شخص پر بالکل انسانوں کی طرح حملہ کیا، اسے گھونسے مارے اور اس کا سر پانی میں ڈبونے کی کوشش کی، کچھ دیر بعد ایک گاڑی قریب آئی جس پر کینگرو ڈر کر بھاگ گیا۔

یہ واقعہ سیلاب سے متاثرہ شہر پورٹ میکوری میں پیش آیا، یہاں سیلاب کے باعث کچھ لوگوں کی اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی وائلڈ لائف ماہرین کے مطابق جنگلی جانور سیلابی صورتحال کے باعث پریشان ہوتے ہیں اور انہیں خطرہ محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ غیر معمولی رویے کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔