سٹی42: جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان کر دیا۔
جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فُل کا کہنا ہے اسرائیل کی جانب سے آئے روز کی بمباری سے عام شہری شہید ہورہے ہیں۔
اسرائیل کی حمایت کوغزہ میں جاری جنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جاسکتا۔خوراک اور ادویات کی قلت نےغزہ کی صورتحال کو ناقابل برداشت بنا دیا۔
جرمن وزیر خارجہ نے واضح کیا فی الوقت اسرائیل کیلئے کوئی نیا ہتھیاروں کا آرڈر زیر غورنہیں۔