ویب ڈیسک:کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ و گیت نگار شکیرا کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دوران پرفارمنس اسٹیج پر سلپ ہو کر گر پڑیں، تاہم وہ فوراً ہی اٹھیں اور پرفارمنس کو جاری رکھا۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ منگل 20 مئی کو وہ لاس موجیرس یا نو لوران ٹور کے دوران کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے صدر مقام مانٹریال کے بیل سینٹر میں پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک سلپ ہوئیں، شکیرا کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے۔
تاہم وہ مسکراتے ہوئے فوری طور پر کھڑی ہوگئیں جس پر انکے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر انکے اس اقدام کو سراہا جبکہ ہال میں بھی ناظرین نے زور دار تالیاں بجاکر انکی پروفیشنل ازم کو سراہا۔
World-renowned singer Shakira collapses on stage during performance
— MSK (@sajidkhan7014) May 27, 2025
follow @sajidkhan7014 pic.twitter.com/LgY3gsIxBF
واضح رہے کہ اس سال فروری میں انھیں صحت کے مسائل کے باعث لیما (پیرو) میں اپنا شو ملتوی کرنا پڑا تھا جس پر انھوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹا گرام پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھیں پیٹ کی تکلیف کے باعث اپنا ای آر کرانا پڑا اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسٹیج پر پرفارم نہ کرنے کا دکھ ہے۔