ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکار کی موت ، وجہ کیا بنی؟ 

معروف بھارتی اداکار کی موت ، وجہ کیا بنی؟ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی پنجابی، ہندی،ساؤتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار مکل دیو گزشتہ دنوں 54 سال کی انتقال کر گئے تھے، اب اُن کے قریبی دوست نےمکل دیو کے بارے بتایا کہ وہ کافی علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

 اداکار اور قریبی دوست وِندو دارا سنگھ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ مکل دیو نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ کئی دنوں سے علیل تھے اور ایک ہفتے سے زائد عرصہ ہسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

تاحال موت کی وجوہات کی تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹس کے مطابق مکل دیو کی طبیعت گزشتہ چند روز سے مسلسل خراب ہو رہی تھی۔

وِندو دارا سنگھ نے بتایا کہ والدین کے انتقال کے بعد مکل دیو نے خود کو سماجی زندگی سے بالکل علیحدہ کر لیا تھا، وہ گھر سے بہت کم باہر نکلتے اور دوستوں سے بھی کم ہی ملتے تھے۔

مکل دیو  کی موت سے فلمی صنعت اور مداحوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے،مکل دیو کےسوگواروں میں 24 سالہ ان کی بیٹی ’سیا‘ ہے۔