ویب ڈیسک: اولیمپیاء امیچور ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی تن سازوں کی باڈی بلڈنگ واور پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی ، سات گولڈ میڈلز جیت لئے ، بھارت ، سری لنکا ، ایران ، تھائی لینڈ ، یو اے ای سمیت 16 ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں تھے۔
ورلڈ جونیئر پاوور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد نعمان نے 3 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے۔ 19 سالہ نعمان نے بینچ پریس ، ڈیڈلفٹ اور اسکواڈز میں گولڈ میڈلز جیتے۔ 22 سالہ مبشر اور 20 سالہ زین نے جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک فزیک میں گولڈ میڈلز جیتے۔ جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک میں 23 سالہ وسیم بشیر نے 2 گولڈ میڈلز جیتے۔
اولیمپیاء امیچور ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی رمیز ابراہیم کو کم عمر ترین پاکستانی انٹرنیشنل جج بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ۔ 32 سالہ رمیز ابراہیم کو چھوٹی عمر میں ورلڈ چیمپئن و انٹرنیشنل جج بننے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا
تمام فاتحین نے اپنے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیئے۔
اولیمپیاء امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈپاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے تھائی لینڈ میں جاری ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی اس چیمپئین شپ میں مزید کئی کیٹگریز میں بھی میڈلز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔