کمل ہاسن نے دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف فلم کو پروپیگنڈا قرار دیدیا

کمل ہاسن نے دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف فلم کو پروپیگنڈا قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال ہاسن نے دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف فلم کو پروپیگنڈا قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ہدایت کار کمل ہاسن دی کیرالہ اسٹوری فلم کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے آپ کو بتایا تھا، یہ پروپیگنڈا کرنے والی فلمیں ہیں جن کے میں خلاف ہوں، سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جارہا ہے‘‘۔

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں

یہ فلم 5 مئی کو عین ریاست کیرالہ میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی جس نے بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دی جاسکے۔

دوسری جانب فلم کو لیکر بالی ووڈ سمیت اداکار بھی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ فلم معاشرے کی عکاسی کررہی ہے جبکہ ایک طبقہ اسے ہندو مسلمان فسادات کروانے کی جڑ قرار دے رہا ہے۔