سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: Govt employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گریڈ ایک سے 16 کے لاکھوں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر، حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ کے وفاقی ملازمین کیلئے ٹائم سکیل پرموشن پالیسی منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے وفاقی ملازمین کے لئے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی منظورہوگئی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا ۔

 وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کے لئے گزشتہ 21 سال سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں،2001 میں وفاقی حکومت نے ٹائم سکیل پروموشن معطل کی تھی۔وزارت خزانہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ماتحت وزارتیں اور ڈویڑنز ٹائم اسکیل پروموشن کے لئےکمیٹیاں قائم کریں۔

گریڈ ایک تا 16 کے وفاقی سرکاری ملازمین کی ترقی کمیٹی کی سفارش کے تناظر میں ہوگی، ٹائم سکیل ترقی کے لئے کارکردگی، ملازمت کی مدت اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer