جی سی یونیورسٹی نے ایم فل داخلوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

جی سی یونیورسٹی نے ایم فل داخلوں کا نیا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل/ ایم ایس داخلوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا، داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے فارم طلب کر لیے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے لاک ڈاؤن اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر داخلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹراصغر زیدی کی جانب سے منظور کی جانے والی پالیسی کے مطابق یونیورسٹی درخواستیں پوسٹل سروسز کے ذریعے وصول کرے گی اور امیدواروں سے دستی فارم وصول نہیں کیے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق جی اے ٹی ٹیسٹ 15 اور 16 اگست کو ہوگا۔ امیدوار 24 جولائی تک داخلے کیلئے درخواست جمع کروا سکیں گے۔ داخلوں سے متعلق تمام تر ہدایات و تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے لاک ڈاؤن تک انجنیئرنگ ڈگریوں کی عارضی ایکریڈیشن دینےکا فیصلہ کرلیا، عارضی ایکریڈیشن ملنے سے طلباء کو انجینئرنگ کی ڈگریاں جاری ہوسکیں گی۔پاکستان انجینئرنگ کونسل عارضی ایکریڈیشن کی سہولت صرف گریجویٹنگ کلاس کوفراہم کرے گا، اس ضمن میں پی ای سی نےپالیسی دستاویز بھی جاری کردی ہے، انجنیئرنگ ڈگری کی عارضی ایکریڈیشن بنیادی سہولیات کو مد نظر رکھ کردی جائےگی۔

پی ای سی کے مطابق سہولیات کا جائزہ لینےکے بعد انجنیئرنگ کونسل وزٹ کیےبغیر ہی عارضی ایکریڈیشن دے گا،لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی ٹیم متعلقہ یونیورسٹی میں سہولیات کا جائزہ لینے کیلئےدورہ بھی کرے گی، انجنیرنگ ڈگری کی مطلوبہ سہولیات نہ ہونے پرعارضی ایکریڈیشن بھی منسوخ کردی جائےگی۔

پی ای سی نےواضح کیا ہے کہ انجنیئرنگ ڈگری سے متعلق لیب سہولیات اور اساتذہ کے مطلوبہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کونسل کہ ٹیم یونیورسٹیوں کے دورے کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer