وفاقی حکومت گھریلو صارفین سے ریلیف کے نام پر ہاتھ کر گئی

وفاقی حکومت گھریلو صارفین سے ریلیف کے نام پر ہاتھ کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (شاہد ندیم) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو ریلیف کے نام پر دھوکہ دے دیا۔ کمرشل و صنعتی صارفین کو تین ماہ کا بل معاف جبکہ گھریلو صارفین کو اقساط کی صورت میں ادائیگی کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔ کمرشل و صنعتی صارفین کو تین ماہ کے بل معاف لئے گئے ہیں جبکہ گھریلو صارفین کو ادا کرنا ہوں گے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے جن مین پانچ کلو واٹ سے لیکر ستر کلو واٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین تین ماہ بل ادا نہیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کے یونٹس کے مطابق حکومت مئی, جون اور جولائی کے اربوں روپے کے بل ادا کرے گی لیکن کورونا وائرس سے متاثرہ گھریلو صارفین کو بجلی کے بل معاف نہیں کئے گئے۔ گھریلو صارفین کو صرف اقساط کی صورت میں بل ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

لیسکو مین تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو اقساط کی سہولت دی گئی ہے جس کو وزیر اعظم ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے۔ قبل

ازیں حکومت نے صارفین کے لیے ریلیف پیکج جاری کیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عملدرآمد کی ہدایت بھی کی۔ حکومت نے پانچ کلو واٹ سے لیکر ستر کلو واٹ تک کمرشل و صنعتی صارفین کوریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

کمرشل صارفین کے لئے ایک لاکھ تک بل جبکہ صنعتی صارفین کا چار لاکھ پچاسی ہزار روپے تک کا بل بھی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے مطابق استعمال ہونے والے یونٹس پر بل ادا کیے جائیں گے جبکہ رواں سال زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو اضافی بل خود ادا کرنا ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer