سٹیج اداکارہ کورونا کا شکار،میو ہسپتال میں 9 مریض چل بسے

سٹیج اداکارہ کورونا کا شکار،میو ہسپتال میں 9 مریض چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : سٹیج اداکارہ رائمہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ادھر میو ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 مریض چل بسے۔

سٹیج کی نامور اداکارہ رائمہ خان بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔ ان کی طبیعت چند روز سے ناساز تھی جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ۔ رائمہ خان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔علا وہ ازیں رائمہ خان کا کہنا ہے کہ وہ سب سے اپیل کرتی ہیں کہ خود کو اس  وائرس  سے محفوظ رکھیں تاکہ آپ کے بچے بھی محفوظ رہیں-

ادھر میوہسپتال میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید9 مریض انتقال کر گئے، میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد95 ہو گئی۔سی ای اومیوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاکہ گزشتہ روز آئی سی یو وارڈٹو میں آکسیجن سپلائی سلنڈر خراب ہو گئے تھے ،8 جاں بق افراد کی عمریں 50 سے 80 سال کے درمیان تھیں ،انہوں نے کہاکہ دو مریضوں کی اموات مرض بگڑنے سے ہوئیں،جاں بحق افراد دیگر موذی امراض میں بھی مبتلا تھے۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1221 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 58 ہزار 997 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 374 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 41، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer