ن لیگی حکومت جاتے جاتے پنجاب اسمبلی کو بھی غریب کرگئی

ن لیگی حکومت جاتے جاتے پنجاب اسمبلی کو بھی غریب کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی افسر شاہی نے درجہ چہارم کے ملازمین کے فنڈز پر بھی کٹ لگا دیا۔ درجہ چہارم کے ملازمین کو یونیفارم فراہم نہ کیا جا سکا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب کے قانون ساز ادارے کو ان دنوں فنڈر کی کمی کا سامنا ہے۔ جسے مد نظر رکھتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ کی افسر شاہی نے اب درجہ چہارم کے ملازمین کو ملنے والی مراعات کو بھی کٹ لگانا شروع کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی مدت میں توسیع کردی

 پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے قواعد کے مطابق اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف اور درجہ چہارم سے سات تک ملازمین کو ہر دو سال بعد یونیفارم دیا جاتا ہے۔ تاہم اس بار سٹاف کو یونیفارم فراہم نہیں کیاجاسکا۔