قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ سمری کو آرڈی نیشن کی صورت میں جاری کرنے کے لئے محکمہ قانون کو ارسال کر دی گئی۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق یہ سمری وزیر اعلیٰ کو محکمہ بلدیات نے ارسال کی تھی۔ جس میں درخواست کی گئی تھی کہ محکمہ ہیلتھ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کی مدت میں توسیع کر دی جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے8من پسند وکلاء کو لاء افسر تعینات کرنےکی منظوری دےدی
علاوہ ازیں یہ چارج فی الحال اضلاع کے ڈی سی کے پاس ہی رہنے دیا جائے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے اس فیصلے کی روشنی میں اب یہ سمری کو آرڈی نیشن کی صورت میں جاری کرنے کے لئے محکمہ قانون کو ارسال کر دی ہے۔