ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکو لیگل ڈیوٹی کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت و پاپولیشن کو طلب کرلیا

 میڈیکو لیگل ڈیوٹی کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت و پاپولیشن کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکو لیگل ڈیوٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے سیکرٹری صحت و پاپولیشن کو 30 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے محکمہ صحت کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔
عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجوہات بھی طلب کر لی گئیں۔جسٹس علی ضیاء باجوہ  نے میڈیکو لیگل نظام پر اظہارِ تشویش   کیا ،عدالت نے غیر تربیت یافتہ میڈیکل ایگزامینرز کو ڈیوٹی دینے پر اظہار ناراضی بھی کی ۔ 
عدالت نے کہا میڈیکو لیگل افسران کو لازمی تربیت کیوں نہیں دی جاتی؟ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کی ہدایت کی گئی ۔ عدالت نے کہا میڈیکو لیگل نظام کی کمزوریاں فوجداری مقدمات کو متاثر کر رہی ہیں۔
معاملہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا میڈیکو لیگل ڈیوٹی سے متعلق کیس کی مزید سماعت 30 مارچ کو ہوگی۔