ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتوں میں عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

عدالتوں میں عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:حکومت نے عدالتوں میں عوامی شکایات کے کیسز کے فوری اور مؤثر حل کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو شفاف اور بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت شہری اب اپنی شکایات آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے درج کر سکیں گے، اور ہر شکایت کے لیے منفرد ٹریکنگ آئی ڈی جاری کی جائے گی، جس سے شہری اپنی شکایت کی ریئل ٹائم ٹریکنگ کر سکیں گے۔ مزید برآں، ایس ایم ایس اور ای میل الرٹس کے ذریعے شہریوں کو شکایات کی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔

نظام میں کرائم مانیٹرنگ سسٹم بھی شامل کیا جائے گا جس سے جرائم پر کڑی نظر رکھی جا سکے گی اور تفتیش مزید مؤثر ہوگی۔ ڈیجیٹل ایویڈنس ریکارڈنگ کے ذریعے ویڈیو، آڈیو اور دستاویزی شواہد محفوظ اور قابل استعمال ہوں گے، جبکہ جدید سکیورٹی نظام کے تحت ان شواہد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں، افسران کی کارکردگی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ممکن ہوگی اور شکایات کے بروقت حل کے لیے خودکار ڈیڈ لائن سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا مربوط نظام بھی قائم کیا جائے گا تاکہ پولیس اور عدالتی نظام میں ہم آہنگی فروغ پا سکے۔

نظام میں عوامی فیڈبیک اور ریٹنگ سسٹم بھی شامل کیا جائے گا تاکہ شہری اپنی رائے دے سکیں، جبکہ ہیلپ لائن اور چیٹ سپورٹ کے ذریعے فوری رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد عدالتی اور پولیس نظام کو جدید، شفاف اور شہری دوست بنانا ہے تاکہ شکایات کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جا سکے۔