ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوکر نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوکر نئی بلند سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : سونے کی قیمت میں اضافہ  ہوگیا 
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 3610 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ایک تولہ سونا 2380 روپے مہنگا  ہوگیا ،قیمت 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی نئی بلند سطح قائم کردی ،10 گرام سونا 2041 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا 
ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 3610 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں  سونے کی قیمت کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 380 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 41 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے ہے۔

مارچ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 22 ہزار 880 روپے اور رواں سال کے 3 ماہ کے دوران 50 ہزار 780 روپے اضافہ ہوا ہے۔