ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور

عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ  ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔

Ansa Awais

Content Writer