ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن ٹیم ورلڈ کپ:جنید خان پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے پرامید

ویمن ٹیم ورلڈ کپ:جنید خان پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے پرامید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ویمن ٹیم پر بہت اعتماد ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اپنی کمزوریوں کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

 انہوں نے کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر دباؤ بھی ہوتا ہے کہ اچھے سے اچھا کھیلنا ہے، کھلاڑیوں کو تکنیکی لحاظ سے مضبوط کرنے کے ساتھ دماغی طور پر مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔

جنید خان نے کہا کہ اسکواڈ متواز ن ہے، جن کھلاڑیوں نے پرفارم کیا ہے وہی منتخب ہوئی ہیں، کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں مطابق کھیلنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، پاور ہٹنگ ویمن ٹیم کا ہی نہیں پاکستان ٹیم کا بھی مسئلہ ہے، کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ سنگلز اور ڈبلز پر جائیں اور ڈاٹ بال کم کھیلیں۔