ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نجی میڈیکل کالجوں میں فیس کی حد مقرر 

 نجی میڈیکل کالجوں میں فیس کی حد مقرر 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زبیر راشد)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نجی میڈیکل کالجوں کی فیس کی حد مقرر کردی۔

 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے تک مقررکردی ہے،ایم بی بی ایس کے لیے فیس 5 سال اور بی ڈی ایس کے لیے 4 سال تک لاگو ہوگی۔

 ترجمان پی ایم ڈی سی  کے مطابق فیس مقرر کئے جانے کا فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیاہے ساتھ یہ بھی کہاگیاہے کہ فیسوں میں غیر ضروری اضافہ ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا۔