ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس آج منایا جائے گا

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس آج منایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم القدس منائیں گے۔

قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔ 

مجلس وحدت مسلمین کے تحت پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور  تصویری نمائش کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔