سٹی42 :وز یر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف شامکے بھٹیاں پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ نے آٹھ دن میں اپ گریڈ ہونے والے بنیادی مرکزصحت شامکے بھٹیاں کے پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آٹھ دن میں شامکے بھٹیاں بی ایچ یوکی اپ گرڈیشن کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل ہونے پر معائنے کیلئے پہنچ گئیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپ گریڈیشن کے بعد بی ایچ یو کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نےفرنٹ ڈیسک،ویٹنگ روم ،وارڈ ، نرسنگ کاؤنٹر ،ڈاکٹر آفس ،سٹورکا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلیٰ کو مریض کی رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کے بارے میں بتایا گیا،وزیر اعلیٰ نےڈاکٹر ، سٹاف ،مریضوں سے بات چیت کی،صورتحال بارے پوچھا،مریم نواز نے ہسپتال کے عقب میں رہائش گاہوں کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بوسیدہ رہائش گاہوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی ۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے،وزیراعلٰی نے ہر ہسپتال میں ہروقت ڈاکٹر اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز اطلاعات ، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام بھی دورہ کے موقع پر موجود تھے۔