ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’جنّت سے لی گئی پہلی تصویر ‘ سوشل میڈیا پر وائرل

’جنّت سے لی گئی پہلی تصویر ‘ سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکار نے اپنی پاکستان کی مشہور نمک کی کان کھیوڑہ میں لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں محمود اسلم نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’جنّت سے لی گئی پہلی تصویر ، کیوں کہ پاکستانیوں نے مجھے مار دیا ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل اداکار کی موت کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کی تھی۔

Bilal Arshad

Content Writer