ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر توانائی نے عمران خان کو اہم مشورہ دیدیا

وفاقی وزیر توانائی نے عمران خان کو اہم مشورہ دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستیگر نے عمران خان کو زمان پارک کا بجلی کا بل ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کوچیک کرنے دیں، عمران خان بجلی کا بل ادا کردیں تو مقدمے سے بچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے زمان پارک انتظامیہ کو بجلی چوری کی شکایت پر نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زمان پارک میں بجلی چوری کی اطلاع ملی، شکایت پر لیسکو ٹیم نے چیک کرنےکی کوشش کی تو وہاں تعینات سکیورٹی نے اجازت نہیں دی، لیسکو ٹیم کے پاس اب پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

لیسکو  کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ زمان پارک انتظامیہ لیسکو ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو چیکنگ میں معاونت کرے ، اگرزمان پارک میں بجلی کا غیر قانونی استعمال پایا گیا تو لیسکو کے پاس یہ حق ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی کرے ۔