محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) روزے داروں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے ملک کے طول و عرض میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔ 

 ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے اگلے چار روز مزید بارشوں کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں دیر،سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں  بھی طغیانی ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر،مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔