ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار سے استعفا کب اور کہاں لیا گیا ؟ مونس الہیٰ کا بڑا انکشاف

عثمان بزدار، مونس الہیٰ
کیپشن: Usman Buzdar, Moonis Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار سے استعفا کب اور  کہاں لیا گیا ؟وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے بڑا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی آفر کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ مونس  الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ق لیگ کے وفد کی ملاقات کے دوران ہی عثمان بزدار سے استعفا لیا گیا۔ 

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے ق لیگ کے پرویزالٰہی کی بطور وزارت اعلیٰ پنجاب نامزدگی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ منحرف رکن اشرف انصاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے پر وہ ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔

اشرف انصاری نے کہا کہ پرویزالٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب ووٹ دیں گے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد 7 ہے جب کہ مزید 15 ن لیگی ارکان پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor