ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر؛ تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

schools time change in Ramzan
کیپشن: schools time change
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور ،جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر بارہ بجے ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور  کیا جارہا ہے۔تمام سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر بارہ بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر 2 بجے لگے گا، چھٹی 4 بجے ہوا کرے گی۔

اوقات کار میں تبدیلی کا حتمی نوٹی فکیشن سکول ایجوکیشن جاری کرے گا۔

قبل ازیں رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کی تجویز سامنے آئی تھی۔تجویز میں بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگائے جانے اورچھٹی ساڑھے بارہ بجے کرنے پر غور کیا گیا۔ گرلز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer