ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو استعفا پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفا وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا ہے۔
جس کے بعد ق لیگ کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 28, 2022
چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 28, 2022
ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمائیت کا اعلان۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا
وزیراعظم عمران خان کا چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنےفیصلہ pic.twitter.com/h3G3wYwX8D