خوشخبری ،پاکستانیوں کیلئے پہلی مکمل الیکٹرک افورڈایبل کار، بی وائی ڈی ای 6 

BYD E6
کیپشن: BYD E6
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  پاکستانیوں کے لئے خوشخبری۔ چینی کمپنی کم قیمت مکمل الیکٹرک کار '' بی وائی ڈی'' ای 6  لانچ کرے گی۔ پاکستان میں کار اسمبلنگ پلانٹ قائم کرنے کااعلان۔

 چائنیز الیکٹرک کار کمپنی ''بلڈ یور ڈریم'' نے اپنی جدید ترین کار ایم پی وی ای 6 پاکستان میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کار کمپنی اپنا اسمبلنگ یونٹ بھی پاکستا ن میں لگائے گی۔ یادرہے بی وائی ڈی چین کی سب سے بڑی الیکٹرک کار کمپنی ہے ۔

''بی وائی ڈی '' ای 6 کی فرنٹ گرل عام کی بجائے  ڈریگون اسٹائل کی ہوا کی کم مزاحمت رکھنے والی ہے جبکہ فرنٹ پر  پروجیکٹر ہیڈ لائٹس اور اور ڈی آر ایل لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ سائڈ ویو مررز، بمپرز اور گاڑی کے پلرز سیاہ رنگ کے ہیں  ٹیل لائٹس کے اردگرد کروم کی باریک پٹی لگائی گئی ہے ۔ ڈیش بورڈ میں دو اینا لاگ کلاکس جبکہ درمیان ڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی ہے۔ اسٹیرنگ میں ملٹی فنکشن کنٹرول دئیے گئے ہیں۔ 

سب سےاہم خوبی گھومنے کی صلاحیت رکھنے والا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ہے جو ٹیبلٹ میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے اور اسے اسمارٹ فون سے بلیو ٹوتھ اور ڈبلیو لین سے کنیکٹ کیا جاسکتا ہے ۔ ان بلٹ نیوی گیشن سسٹم سے لیس ای 6 میں سنٹرل کنسول پر گاڑی کے ڈرائیو موڈ کی نشاندہی ہوتی رہتی ہے ۔ فون چارجنگ کے لئے گاڑی کی دوسری رو کی نشستوں کے پیچھے یو ایس بی ساکٹس موجود ہیں  جبکہ سنگل اے سی وینٹ بھی ہے۔

پش بٹن سے اسٹارٹ ہونے والی ای 6 اتنی خاموش گاڑی ہے کہ صرف ڈیش پور ڈ پر جلنے والی لائٹ سے ہی اندازہ ہوسکتا ہے کہ گاڑی اسٹارٹ ہے 71.7 کلو واٹ کی بلیڈ بیٹری سنگل چارج سے 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے  جبکہ اسے ڈی سی فاسٹ چارجنگ موڈ پر محض ڈیڑھ گھنٹے میں فل چارج کیا جاسکتا ہے ۔ رڈر بار  سسپنش انتہائی اعلی چھوٹے موٹے جھٹکے محسوس نہیں ہوتے ۔

  اور اب بات آگئی پرائس ٹیگ کی تو اپنے لیول میں انتہائی افورڈ ایبل گاڑی ای 6 کی قیمت محض 72 لاکھ روپے پاکستانی علاوہ ٹیکسز ہوگی۔   پاکستان میں  کوئی بھی ایم پی وی یعنی '' ملٹی پرپزوہیکل'' اس قیمت میں فی الحال ناممکن ہے۔