پنک گیمز ؛ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پنک گیمز ؛ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا اظہر : وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں باسکٹ بال کے ایونٹ کا انعقاد  ہوا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں باسکٹ بال کے ایونٹ کا انعقاد  ہوا، جس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ باسکٹ بال سیمی فائنل کے کھیل کا مقابلہ جمنیزیم ہال میں منعقد ہوا۔
پہلے سیمی فائنل میں سرگودھا یونیورسٹی نے جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کوہرایا۔سرگودھا یونیورسٹی کی طرف سے مہوش نے 12پوائنٹس بنائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے جی سی یو لاہور ہرایا۔سرگودھا یونیورسٹی اور لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے درمیان فائنل کل کھیلا جائیگا۔