ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا سرپرائز ؟  ایک اور اتحادی کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پاگئے

مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات
کیپشن: PML N Delegation Met MQM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ن لیگ نے متحدہ قومی موومنٹ کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ان مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ ایم کیو ایم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کرے گی۔

  عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگ کا وفد ایک بار پھر ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا اور پارلیمنٹ لاجز میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، سعد رفیق جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول،عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور امین الحق شریک تھے۔

  ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات کو متفقہ طور پر دورکرنے پر مشاورت کی گئی اور یہ بھی طے پایا کہ جو بھی معاملات طے ہوں گے انہیں تحریری ڈرافٹ میں لایا جائیگا۔

 ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم کی ن لیگ سے تمام معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor