کورونا کا خطرہ بڑھ گیا، لاہور کے مزید 38 علاقے ہاٹ سپاٹ قرار

38 علاقے ہاٹ سپاٹ قرار
کیپشن: smart Lock down
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین)کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز ، شہر کے مزید38 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز، ضلعی انتظامیہ نےمحکمہ صحت کو مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز ارسال کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نےشہر کے 38ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کرلیں۔ ڈی ایچ اے، ای ایم ای سوسائٹی ،مصطفیٰ ٹاون ، علامہ اقبال ٹاؤن کے عمربلاک ،نرگس بلاک، بحریہ ٹاون ،ٹیک سوسائٹی کنال روڈ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کینٹ میں ڈی ایچ اے فیز ون،ٹو،تھری ،فور ، فائیو ،سکس اور ایٹ ،سوئی گیس سوسائٹی ،ایچ بی ایف سی سوسائٹی ، عسکری نائن اور عسکری ٹین کے علاقے ،شالامارکے علاقوں میں انگوری باغ سکیم،یو ای ٹی بیگم پورہ ،مجاہدآباد، عزیز بھٹی ٹاون کے علاقوں میں پیراگون سٹی ، داتا گنج بخش ٹاون میں ملک پارک ،موہنی روڈ بلال گنج ،سنت نگر ،ریواز گارڈن ،ساندہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ شامل ہیں۔

نشتر ٹاون کے علاقوں میں ویلنشیا ٹاون ڈیفنس روڈ ،لیک سٹی اڈا پلاٹ ،بی بلاک عسکری الیون ،اے بلاک عسکری الیون گیٹ نمبر ون ٹو ٹو، گلبرک کے علاقوں میں جی ون حنا بلاک گارڈن ٹاون ،سی تھری بلاک گلبرگ تھری ،ڈی بلاک ماڈل ٹاون،سمن آباد میں راوی بلاک ،ہنزہ،مہران اور نشتر بلاک اورعلامہ اقبال ٹاون کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پالیسی کے تحت محکمہ صحت مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کرے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت اور پولیس کو الرٹ رہنے کےلئےمراسلہ ارسال کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے 27 علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا،ان علاقوں میں ایف ٹو , جی اور این بلاک جوہر ٹاون شامل پی آئی اے سوسائٹی, آرکیٹیکٹ سوسائیٹی, این ایف سی سوسائیٹی, بی بلاک پریس کلب سوسائیٹی ڈبل ایف, ڈبل سی ڈی ایچ اے فیز 4, جی بلاک فیز 5 شامل چودہری پارک رشید روڈ , سعدی پارک مزنگ, سی اور بی بلاک ماڈل ٹاون, بی بلاک گلبرگ3, ڈی بلاک اسٹیٹ لائف انشورنس سوسائیٹی, اے بلاک بنکرز سوسائیٹی, ایل بلاک ویلینشیاٹا ون, مسلم پارک شاہدہ, رضا بلاک, کامران بلاک, کریم بلاک, نرگس بلاک, گلشن بلاک, کالج بلاک علامہ اقبال ٹاون جی بلاک گلشن روای کے علاقے شامل ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer