بین الصوبائی راستے بند، ریلوے حکام کا اسپیشل ٹرین آپریشن شروع کرنے پر غور

بین الصوبائی راستے بند، ریلوے حکام کا اسپیشل ٹرین آپریشن شروع کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) کرونا وائرس کے باعث بین الصوبائی ذرائع مواصلات کی  معطلی کے باعث ریلوے حکام نے  ایمرجنسی میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے  سپیشل ٹرینیں چلانے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے یکم اپریل کو 6سپیشل ٹرینیں چلانے پر غور شروع ہوگیا، لاہور ہیڈکوارٹر کی جانب سے وزارت ریلوے کو سفارشات پیش کر دیں، ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے فزیبیلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی، سٹی فورٹی ٹو نے فزیبیلٹی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق 2ٹرینیں،لاہور سے کراچی، 2ٹرینیں پشاور سے کراچی، 1لاہور سے کوئٹہ اور 1کراچی سے کوئٹہ چلانے پر غور جاری ہے، سپیشل ٹرینیں بذریعہ فیصل آباد اور ملتان چلائی جائیں گی ۔

ٹرینوں کی بکنگ آن لائن کی جائے گی جبکہ کل کمپوزیشن سے صرف 60% تک ہی  بکنگ کی جائے گئی اور چھے کیبن میں صرف چار مسافروں کو ہی بیٹھایا جائے گا، ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں پر آنے والی لاگت کے حوالے سے بھی تخمینہ لگا لیا گیا ہے۔

فزیبیلٹی رپورٹس کے مطابق لاہور سے کراچی سپیشل ٹرین پر فیول کی مد میں خرچہ 10 لاکھ روپے سے زائد آئے گا جبکہ پشاور سے کراچی کے مابین سپیشل ٹرین پر فیول کی مد میں 15لاکھ روپے سے زائد خرچہ آئے گا جبکہ لاہور سے کوئٹہ کے مابین بھی فیول کی مد میں10 لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا۔

ذرائع کے مطابق سپیشل ٹرین کا کرایہ روٹین کی ٹرینوں سے زائد رکھا جائے گا، سپیشل ٹرینوں کے چلانے کے حوالے سے حتمی اعلان وزیراعظم اور صوبوں کی اجازت کے بعد کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ ایمرجنسی میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی عرض سے کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer