یاور ذوالفقار: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور اُن کیخلاف مقدمے پر کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔
َانسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمے پر سماعت شروع کی تو سابق صوبائی وزیر کے وکیل نے متفرق درخواست دی اور استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ کرونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔ اس لیے انہیں عدالت میں پیش ہونے سے استثنی دیا جائے. عدالت نے درخواست منظور کرلی اور رانا ثناءاللہ کو 25 اپریل تک عدالت میں پیش ہونے سے استثنی دے دیا. عدالت نے مقدمے پر بحث کیلئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا.
اے این ایف حکام نے رانا ثناءاللہ سے 15 کلو منشیات برآمدگی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے، اے این ایف حکام کی جانب سے رانا ثناءاللہ سمیت دیگر پانچ شریک ملزموں کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ کی پیشی سے قبل جیوڈیشل کمپلیکس میں آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا اینٹی رائٹ فورس کی موجودگی میں دوران سماعت غیر متعلقہ افراد کو داخلہ کی ہرگز اجازت نہ دی گی سخت سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کی ترکش تربیت یافتہ لیڈیز اہلکاران بھی تعینات کی گی تھیں جبکہ بیسک لائف سپورٹر جوان جان بچانے والی ادویات کی کٹ کے ساتھ ڈیوٹی پر مامو رہے۔