منافع خوروں نے سبزیاں بھی مہنگی کر دیں

منافع خوروں نے سبزیاں بھی مہنگی کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے سبزیاں مہنگی کر دیں، شہر میں لہسن 450، ادرک 450 سے 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے سبزیاں مہنگی کر دی ہیں، شہر لاہور  میں لہسن 450، ادرک 450 سے 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہیں۔

آلو 60، پیاز 80 سے100، گھیا کدو 120 روپے کلو میں فروخت اور ہری مرچ 180، بھنڈی 250، ٹینڈے 100 روپے کلو میں فروخت

گوبھی 60 سے 80، کھیرے 80 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 +شہریوں کا کہنا یے کہ  حکومت منافع خور مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب  مرغی کا گوشت 33 روپے اضافے کے بعد 175 روپے کلو ہو گیا، زندہ مرغی کا گوشت 23 روپے اضافے کے بعد 121 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے اور فارمی انڈوں کی قیمت 123 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer